میں سیاست میں کبھی داخل نہیں ہونگا ‘ کے ٹی آر کے فرزند ہیمانشو کا بیان

   

حیدرآباد۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے پوتے اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو کے فرزند ہیمانشو راو نے ٹوئیٹر پر اعلان کیا کہ وہ کبھی سیاست میں داخل نہیں ہونگے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر تحریر کیا کہ وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی سیاست میں داخل نہیں ہونگے۔ ان کے اپنے کچھ خواب ہیں جنہیں پورا کرنے اور کچھ مقاصد ہیں جن کی تکمیل کیلئے وہ جدوجہد کریں گے ۔