میں فیصلہ واپس نہیں لوں گا : روہت شرما

   

چنئی ۔ روہت شرما نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ جیتتے ہی اس فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ روہت کے علاوہ ویراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ کیا اب وہ اپنے فیصلے کو واپس لیں گے، اس بارے میں بات کرتے ہوئے روہت شرما نے جیو سنیما پر کہا ان دنوں سبکدوشی عالمی کرکٹ میں ایک مذاق بن گئی ہے، کھلاڑی سبکدوشی کا اعلان کرتے ہیں اور پھر کرکٹ کھیلنے کے لیے واپس آجا تے ہیں۔ ہندوستان میں ایسا نہیں ہوا، ہندوستان میں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ کھلاڑی سبکدوشی کا اعلان کرتا ہے اور واپس میدان میں آجاتا ہو، حالانکہ میں دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کو دیکھتا رہا ہوں۔ وہ پہلے سبکدوشی کا اعلان کرتے ہیں اور پھر یو ٹرن لیتے ہیں۔ تو آپ کو سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کھلاڑی سبکدوش ہوا ہے یا نہیں لیکن میرا فیصلہ حتمی ہے اور میں بالکل واضح ہوں۔ اس فارمیٹ کو الوداع کہنے کا یہ صحیح وقت تھا جس میں مجھے کھیلنا بہت پسند تھا۔ اب روہت شرما کے لیے بڑا چیلنج مسلسل تیسری بار ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانا ہے۔ ٹیم انڈیا فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر ہے، بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹسٹ سیریز ان کے لیے بہت اہم ہے۔

پہلے ٹسٹ میں اسپنر س
کے غلبے کا امکان
چینئی ۔ ہند ۔ بنگلہ دیش پہلے ٹسٹ کے پہلے کے دوران چنئی میں بارش کا صرف 7 تا 14 فیصد امکان ہے۔ اس لیے میچ موسم سے متاثر نہیں ہوگا۔ یہ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسے کم اسکور کرنے والا گراؤنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اسپنرز ہمیشہ غالب رہے ہیں اور فاسٹ بولروں کو شاندار کارکردگی کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔