حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ تلنگانہ میں انہیں کئی مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میں نے رکاوٹوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ ادا کرتے ہوئے کام کے بوجھ کو کم کرچکی ہیں۔ گورنر نے خانگی ادارہ کی جانب سے منعقدہ ہیلت کیمپ کا افتتاح کیا۔ گورنر نے کہا کہ خواتین کو اپنے مسائل پیش کرنے کیلئے جرتمندی کے ساتھ آگے آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو بچپن سے ہی جنسی ہراسانی کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دیں جس کے ذریعہ کئی مسائل سے انہیں بچایا جاسکتا ہے۔ گورنر نے ہیلت انشورنس کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور آروگیہ شری اور آیوشمان بھارت جیسی اسکیمات سے غریبوں کو فائدہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ ر