واشنگٹن: ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے”شاہد” پلیٹ فارم پر “بگ ٹائم پوڈ کاسٹ” پروگرام کے ذریعے صحافی عمرو ادیب کوانٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ول سمتھ نے اپنے انکشاف میں بتایا کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں پورا قرآن پڑھا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ روحانیت سے محبت کرتے ہیں ۔ سمتھ نے کہا کہ ان کی زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے باطن کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے میں انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں۔ انہوں نے اس سال رمضان کے مہینے میں قرآن کو مکمل طور پڑھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی زندگی میں روحانیت کی تلاش تھی۔ یہ ان کی زندگی کا وہ دور تھا جب انہوں نے اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہا تھا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں پر مشتمل ہو سکیں۔