میں ہمیشہ سے سعودی عرب کے دورہ کا مشتاق تھا : الشرع

   

دمشق: شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ایک بار پھر اپنے ملک کے استحکام میں سعودی عرب کے کردار کی اہمیت باور کرائی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا “میں ہمیشہ سے سعودی عرب جانے کا مشتاق تھا ، مجھے شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی”۔الشرع نے یہ بات پوڈکاسٹ کے ساتھ ایک طویل انٹریو میں کہی۔شامی صدر نے مزید کہا کہ “ذاتی طور پر سعودی عرب میرا آبائی علاقہ ہے اور جہاں تک ریاست کا تعلق ہے تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ پہلا دورہ ایک بڑے عرب ریاست کا کیا جائے لہٰذا میں نے شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت ملنے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کرنا پسند کیا۔ اس کی وجہ خطے میں مملکت کا مقام اور اثر و رسوخ ہے۔