بی آر ایس قائدین کی بدعنوانیوں کو بے نقاب کریں گی، تمام معاملات کی تحقیقات کا عزم
حیدرآباد : 12 ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر و ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے بی آر ایس قائدین کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے حقائق سے جو پردہ اٹھایا جارہا ہے وہ صرف میچ سے قبل اُچھالاجانے والا ٹاس ہے ، یہ تو صرف آغاز ہے ، ابھی اصل ٹسٹ میچ باقی ہے ۔ آج انہوں نے ایک پریس کانفرنس میںبی آر ایس پارٹی کے ارکان اسمبلی اور سابق وزراء کی بدعنوانیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے مشتعل نہ کریں وہ سب کچھ عوام کو بتانے مجبور ہوجائیں گی ۔ کویتا نے کہا کہ وہ اب خاموش نہیں رہیں گی ، اگر کسی بی آر ایس قائد کی بدعنوانی ان کی نظر میں آئی تو وہ اسے بے نقاب کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی ۔ کویتا نے کہا کہ وہ ایک نہ ایک دن ریاست کی چیف منسٹر ضرور بنیں گی اور 2014 سے اب تک کے تمام معاملات کی تحقیقات کرائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا وقت آتا ہے اور ایک دن ان کا بھی وقت آئے گا ۔ کویتا نے ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے والے بی آر ایس قائدین کے خلاف قانونی نوٹس روانہ کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ کوکٹ پلی کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی کرشنا راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایک ہفتہ میں معذرت خواہی نہیں کی تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ کویتا نے ٹی نیوز چینل کی غیر جانبداری پر بھی سوال اٹھایا اور پوچھا کہ آیا یہ پارٹی کا سو شل میڈیا پلیٹ فارم ہے یا سیٹلائیٹ چینل کیونکہ کسی الزام کی حقیقیت جانچنا بھی ضروری ہے ۔ کویتا نے اپنے شواہد اور خود ان پر لگائے گئے زمینوں پر قبضوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ۔ ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ اُن کے شوہر نے بھی بی آر ایس کے قائد سے کوئی مدد طلب نہیں کی ۔2
