حیدرآباد : جواہر لال نہرو ہاکی ٹورنمنٹ سوسائٹی (جے این ایچ ای ایس) جوکہ ہندوستان میں معروف ہاکی ٹورنمنٹ کا 1964 سے انعقاد کرتے آرہی ہے، اس نے اب اعلان کیا ہیکہ 57 نہرو سینئر ہاکی ٹورنمنٹ کا انعقاد حیدرآباد میں ہوگا۔ اس ضمن میں یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹورنمنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی عمل میں لائی گئی۔ 19 اگست کو جی این ایچ ٹی سوسائٹی کے بانی آئی ایم کپور کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں ٹورنمنٹ کی تیاریوں اور ٹرافی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ ٹورنمنٹ کے تمام مقابلے 14 تا 25 نومبر کو سکندرآباد میں موجود بیگم پیٹ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور یہ ٹورنمنٹ پہلی مرتبہ حیدرآباد میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ یہاں منعقدہ تقریب میں جے این ایچ ٹی سوسائٹی کے صدر سبھاش کپور، یش بھروانی کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔