نئی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی: وزیر اعظم مودی کا دعویٰ

,

   

نئی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ قومی تعلیمی پالیسی کے ایک سال کی تکمیل پر پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا ، ‘گذشتہ ایک سال میں ، تمام معززین ، اساتذہ ، پالیسی سازوں نے اس کو زمین پر لانے کے لئے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مستقبل میں کتنا آگے جائیں گے ہم کتنی اونچائیاں حاصل کریں گے اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ہم اس وقت اپنے نوجوانوں کو کس طرح کی تعلیم دے رہے ہیں یعنی آج ہم کیسی تعلیم دے رہے ہیں۔