نئی دہلی۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک آنے والے تہوار کے موقع پر ہندوستان کی ثقافت اور روایات کی پیانل مباحثہ، کلاسیکی رقص اور موسیقی ڈرامے، مشاعروں اور صوفی موسیقی کے ذریعہ جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔ دہلی کی ایک این جی او ساکشی نے ’’جشن ہند‘‘ کا 21 فروری سے اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار دی آرٹس (IGNCA) کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تین روزہ فیسٹیول میں ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کا غزلوں، گروبانی، قوالی، بھجن اور لوک گیتوں کے ذریعہ ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو پیش کیا جائے گا۔ ساکشی کی صدر مردولا ٹنڈن نے یہ بات بتائی۔