نئی نسل کو اسلام کا نمائندہ بنانے کی فکرکریں

   

سداسیوپیٹ میں جماعت اسلامی کا اجتماع، محمد آصف الدین کا خطاب
سدا سیوا پیٹ 28/اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند شاخ سداسیوپیٹ کی جانب سے مقامی مدینہ مسجد میں اجتماع عام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن شوری جماعت اسلامی ہند ریاست کرناٹک محمد آصف الدین نے نئی نسل اور درپیش مسائل کے عنوان پر خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں ہم اپنی نئی نسل کو رسول ﷺاور آپﷺ کی سیرت مبارکہ کا تعارف۔آج ملت کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ نئی نسل کو اس بڑے مقصد کے لیے کیسے تیار کریں۔ آج ہماری نسلوں کو جرات مند بہادر نڈر اور مستقبل کا لیڈر بنانے کی پوری پوری کوشش کرنی چاہیے۔نئی نسل کو اسلام کا نمائندہ بنانے کے لیے دین کی جو تعلیمات ہیں۔ان تعلیمات کو نئی نسلوں کے ذہن میں بٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس ملک میں اسلام کے ساتھ زندہ رہنا ہے اور اسلام کے ساتھ مرنا ہے اور اسلام کی ترجمانی ہمیں بھی کرنی ہے اور ہمارے بعد ہمارے ہاں پیچھے آنے والی نئی نسل کو تیار کرنا ہے ۔میں یہاں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نئی نسل کو پانچ کلموں کے ساتھ ناظرہ قرآن کے ساتھ دعا احادیث کو یاد دلانے کے ساتھ اس کے ایمان میں شعور اس کے کردار میں نکھار اور اس کو پورا پورا اسلام کا سفیر بنائیں۔ اس اجتماع میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند وقارآاباد الحاج امجد حسین صاحب نے بھی خطاب کیا اس اجتماع کا افتتاح مجاہد محی الدین کے درس قرآن سے کیا گیا۔ اختتامی کلمات امیر مقامی جماعت اسلامی ہند الحاج اشفاق حسین نے ادا کیے۔ حافظ محمد ذیشان کی دعا سے اس اجتماع کا اختتام ہوا۔