حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد جنرل بازار میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں چار دن کی نئی نویلی دلہن واٹر ہیٹر کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب 28 سالہ منیشا پانڈے ساکن کالاسی گوڑہ سکندرآباد کی شادی نامپلی کے ساکن کرشنا شرما سے /22 جنوری کو ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اپنے میکے جانے کی رسم کو پوری کرنے کیلئے منیشا اپنے ماں باپ کے مکان /25 جنوری کو آئی تھی ۔ آج صبح نہانے کیلئے اس نے اپنے باتھ روم میں الیکٹرک واٹر ہیٹر بیکٹ میں لگایا تھا اور سوئچ آف کرے بغیر پانی گرم ہونے کا پتہ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں وہ برقی شاک کی زد میں آگئی ۔ منیشا باتھ روم میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں اس کے افراد خاندان کمس دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس مہانکالی نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش بعد پوسٹ مارٹم اس کی ماں پرمیشوری کے حوالے کردی گئی ۔