حادثاتی شرح اموات گھٹانے محکمہ پولیس کی تجویز ، پیچھے بیٹھنے والوں کے لیے ہیلمٹ لازمی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ پولیس ریاست میں سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے ۔ نئی ٹو وہیلر خریدنے والوں کے لیے لازمی کیا جارہا ہے کہ وہ دو ہیلمیٹ کی خریدی کو یقینی بنائے ۔ ریاست کے سڑک حادثات میں 53 فیصد حادثات دو پہیہ والی گاڑیوں سے متعلق ہیں ۔ عہدیداروں نے دو پہیوں والی گاڑیوں کے حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح کو گھٹانے کے لیے ، گاڑی چلانے والے کے ساتھ پیچھے بیٹھنے والوں کو بھی ہیلمیٹ لگانے کا لازمی قرار دیا جارہا ہے ۔ ریاست میں ہر گھنٹے ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہورہی ہے ۔ جس میں ٹو وہیلر گاڑیوں کی اموات زیادہ ہے ۔ گذشتہ سال 21,619 سڑک حادثات ہوئے جس میں 7559 اموات ہوئی ۔ ان میں 10,653 دو پہیوں والی گاڑیوں کے حادثات ہیں اور 3977 اموات ہوئی ہیں ۔ سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں ۔ لہذا حادثاتی اموات کی شرح کو گھٹانے کے لیے یہ تجویز تیار کی گئی ہے ۔ گاڑی چلانے والے اور پیچھے سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر دونوں ہیلمیٹ لگاتے ہیں تو حادثاتی اموات کو بڑی حد تک گھٹایا جاسکتا ہے ۔ اس لیے عہدیداروں کی جانب سے تجویز تیار کی جاریہ ہے کہ نئی ٹو وہیلر گاڑی خریدتے وقت ہی دو ہیلمیٹ خریدنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ اس سلسلے میں روڈ ٹرانسپورٹ قوانین میں تبدیلیاں لانے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ محکمہ پولیس کے روڈ سیفٹی کونسل تجاویز تیار کررہی ہے ۔ جس کو بہت جلد حکومت کو روانہ کیا جائے گا ۔۔ ن