رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا الزام
حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ 9 سال کے بعد کے سی آر نے شاہی محل کی طرح سکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کرتے ہوئے کرسی پر بیٹھ کر فائیلوں پر دستخط کی ہے۔ وینکٹ ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیری کاموں پر برائے نام 1000 کروڑ کے خرچ کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن حقیقت میں 2000 کروڑ خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم سکریٹریٹ کی پائیدار اور مضبوط عمارتوں کو منہدم کرتے ہوئے نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ گاؤں میں غریبوں کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات، نوجوانوں کو روزگار، بیروزگاروں کو ماہانہ الاؤنس جیسے وعدوں کی تکمیل میں کے سی آر حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے سی آر نے جس طرح سکریٹریٹ کو امبیڈکر سے موسوم کیا ہے ان کے اصولوں پر بھی گامزن ہوں گے تبھی جاکر سکریٹریٹ کی تعمیر کا مقصد پورا ہوگا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ روزانہ سکریٹریٹ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے موجود رہیں۔ر