نئے فوجداری قوانین 99 فیصدی کاپی پیسٹ

   

کچھ تبدیلیاں غیر آئینی‘ نئے قوانین کے نفاذ پر چدمبرم کا ردعمل

نئی دہلی :ملک میں یکم جولائی سے فوجداری کے تین نئے قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔ ان نئے فوجداری قوانین کے خلاف اپوزیشن حکومت پر سخت حملہ آور ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے زبردستی منظور کئے گئے ہیں یہ قوانین تو کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے ان قوانین میں 99 فیصدی کاپی پیسٹ (دیگر قوانین کا نقل) ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان میں کچھ تبدیلیاں غیر آئینی ہیں۔پی چدمبرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ آئی پی سی، سی آر پی سی اور ایویڈینس ایکٹ کی جگہ لینے والے تین فوجداری قوانین آج سے نافذ ہو گئے ہیں۔ 90تا99 فیصد نام نہاد نئے قوانین کٹ، کاپی اور پیسٹ ہیں، جنہیں کچھ ترامیم کے ساتھ پورا کیا جا سکتا تھا۔ لیکن یہ ایک بیکار عمل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہاں، نئے قوانین میں کچھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور ہم نے ان کا استقبال کیا ہے۔ انہیں ترامیم کے طور پر پیش کیا جا سکتا تھا۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے مزید لکھا ہے کہ ان قوانین میں کئی خراب دفعات بھی ہیں ۔