سدی پیٹ، 2 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر ڈاکٹر بی. انورادھا، آئی پی ایس کا بیان پولیس کمشنر نے کہا کہ نئے قوانین خواتین اور بچوں کے لیے تحفظ کا مضبوط سہارا ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں شی ٹیمز خصوصی طور پر خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہیں۔ ہاٹ اسپاٹس پر نگرانی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ CCTV کی نگرانی کی جا رہی ہے، خراب ہونے کی صورت میں فوری مرمت کی ہدایت دی گئی ہے۔ خواتین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں Dial-100 پر کال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر کوئی سڑک پر ہراسانی کرے، تو فوراً 100 یا شی ٹیم واٹس ایپ نمبر 8712667434 پر اطلاع دیں۔ سدی پیٹ پولیس کنٹرول روم: 8712667100 POCSO اور جنسی ہراانی کی شکار خواتین کے لیے “بھروسا سینٹر” جنسی زیادتی کا شکار خواتین اور لڑکیوں کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔ بھروسا سینٹر اور سَنیہتہ ویمن سپورٹ سینٹر متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ متاثرہ خواتین “بھروسا سینٹر” کے نمبر 08457-293098 یا Dial-100 پر کال کرکے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔گھریلو تشدد یا جہیز کے معاملات میں خواتین “سنیہتہ ویمن سپورٹ سینٹر” کے نمبر 9494639498 پر رابطہ کریں۔