حیدرآباد۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں مکان تعمیر کیلئے رقم اور مکان کی تعمیر کے بعد رقم ادا کرنے کے واقعات تو عام ہیں لیکن اب مکان کی تعمیر کی وجہ افتتاحی تقریب کیلئے بھی رقم ادا کرنے پڑتی ہے۔ انکار اور اختلافات پر رسوائی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس طرح کا ایک واقعہ شہر کے مضافات میں پیش آیا، جہاں کسی لیڈر یا مقامی قائد نے گھر بھرواؤنی پر رقمی مطالبہ نہیں کیا بلکہ زنخوں کی ٹولی نے علاقہ میں دہشت مچادی۔ کیسرا میں واقع ایک شخص نے حالیہ دنوں مکان کی تعمیر کی اور تقریب منعقد کی لیکن چند ہی منٹوں میں اس شخص کی خوشی غم میں بدل گئی اور زنخوں کی ٹولی نے مکان مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق زنخوں کی ٹولی جو سدانند کے مکان پہونچی اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا جب سدانند نے رقم سے انکار کردیا تو زنخوں کی ٹولی نے مکان پر حملہ کردیا۔ تشدد کرکے ٹولی نے ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے پر سدانند کو زخمی کردیا اور مکان میں توڑ پھوڑ مچا دی۔ معاملہ پولیس سے رجوع کیا گیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع