نئے کارپوریٹرس کے ساتھ گریٹر حیدرآباد کارپوریشن تشکیل دیا جائے

   

حیدرآباد: بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کی حکومت کو بلدی انتخابات میں عوامی فیصلہ کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کی صورت میں سنگین نتائج کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزید تاخیر کئے بغیر حیدرآباد میں نئی کونسل تشکیل دی جائے کیونکہ منتخب کارپوریٹرس عوامی خدمات کے منتظر ہیں۔ ڈاکٹر لکشمن نے موجودہ کارپوریٹرس کے ذریعہ کارپوریشن چلانے پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ نئے منتخب کارپوریٹرس کو دو ماہ تک انتظار کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے ۔