نا بالغ لڑکی کی عصمت رزی کرنے والے نوجوان گرفتار

   

اے ایس پی شاکر حسین کی پریس کانفرنس
آتما کور : ونپرتی ضلع اے ایس پی شاکر حسین پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 20 جولاء پیر کے دن رات 8:30بجے آتماکور منڈل کے ایک دیہات میں ایک نابالغ لڑکی اپنے ضروری اشیا خریداری کرنے کرانہ کی دوکان کو گئی چندو نامی شخص نے لڑکی کو اشیاء دینے کی گرز سے اندر لیکر جاکر دوکان بند کرکے لڑکی کی عصمت ریزی کی اور کسی کو بتلانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور دوسرے دن لڑکی کو پیٹ میں درد اور خون بہانے سے فوری دواخانہ جانے سے علم ہواکہ لڑکی کی عصمت رزی کی گئی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے لڑکی اور چندو کا بیان قلم بند کیا اور چندو نامی شخص کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور کورٹ میں پیش کرتے ہوئے ریمانڈ کیا گیا ہے اور سخت سزا دی جائے گی اور اس کیس کو جلد از جلد تحقیقات کرنے پر ایس آئی متتیاہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد کیس کو تکمیل کرنے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مدور میں ریتی کے ٹریکٹر ضبط کیس درج
حسن آباد : مدور منڈل کے موضع بیکل کے مضافات میں آج مقامی سب انسپکٹر اے سمپت کی جانب سے پٹرولنگ کے دوران موضع جالاپلی کی ندی سے غیر مجاز طریقے سے ریتی لے جانے والے ٹریکٹر کو ضبط کیا گیا نیز کیس درج کرتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور ملیشم کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے مدور منڈل میں ریتی کی غیر مجاز نکاسی و منتقلی اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔