نائب صدر جمہوریہ کا آج حصار کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ اتوار کو ہریانہ کے حصار کا دورہ کریں گے اور زرعی ترقی میلے کا افتتاح کریں گے ۔ نائب صدر سکریٹریٹ میں ہفتہ کو یہان یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مسٹر دھنکھڑ 8 اکتوبر کو ہریانہ کے حصار جائیں گے ۔ دھنکھڑ کے ساتھ ان کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ بھی ہوں گی۔ نائب صدر، چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ نائب صدر جمہوریہ یونیورسٹی کیمپس میں ہریانہ حکومت کے ہریانہ زرعی ترقی میلے کا افتتاح کریں گے ۔ دھنکھڑ اس دوران یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے بھی بات چیت کریں گے ۔