نائب صدر دھنکڑ رام للا کا درشن کریں گے

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو ایودھیا میں شری رام للا کے درشن کریں گے ۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے جمعرات کو یہاں ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹردھنکھڑ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ 10 مئی کو اجودھیا جائیں گے ۔ اجودھیا کے اپنے ایک روزہ دورے پر نائب صدر جمہوریہ ایودھیا میں شری رام لالہ مندر، ہنومان گڑھی مندر، کبیر ٹیلا میں درشن کریں گے اور سریو گھاٹ پر آرتی میں حصہ لیں گے ۔