نائب صدر نے دی سکم کے یوم تاسیس کی مبارکباد

   

نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سکم کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ قوم کی تعمیر میں سکم کا تعاون اہم ہے اور ریاست نے نامیاتی زراعت کی راہ دکھائی ہے ۔ نائیڈو نے کہا ‘‘سکم کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو نیک خواہشات۔ صحت مند اور خوشحال سکم کی میری تمنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکم نے متعدد محاذوں پر ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔