نائب صدر کا عہدہ ‘مارگریٹ الوا اپوزیشن کی امیدوار

,

   

شرد پوار کا اعلان‘کل پرچہ نامزدگی داخل کریں گی
نئی دہلی: مارگریٹ الوا ہندوستان کے نائب صدر عہدے کے لئے اپوزیشن کی امیدوار ہوں گی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس شمیں یہ اعلان کیا۔ قابل ذکرہے کہ مارگریٹ الوا راجستھان کی گورنر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ نائب صدر الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے۔شرد پوار نے کہا کہ میٹنگ میں 17 جماعتوں نے حصہ لیا اور ہماری اجتماعی سوچ ہے کہ مارگریٹ الوا منگل کو نائب صدر عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ این ڈی اے نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کو نائب صدر عہدے کے لئے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اتوار کی شام ان کی امیدواری کا اعلان کیا گیا تھا۔شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کی نائب صدر عہدہ کی امیدوار کے لئے ممتا بنرجی اور اروند کیجریوال سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بار دونوں لیڈران نے اپوزیشن کے مشترکہ صدر امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔