نائب صدر،مودی و دیگر کی اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

دہرادون؍نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کے روزاتراکھنڈ کے 21ویں یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ نائیڈو نے کہا کہ پوری قوم اتراکھنڈ کے باشندوں کی بہادرانہ روایت کے لیے شکر گزار ہے۔ مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ اتراکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر ’دیو بھومی‘ کے اپنے تمام بھائیوں اوربہنوں کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست نے جو ترقی کی ہے ، اس سے مجھے یقین ہے کہ یہ پوری دہائی اتراکھنڈ کی ہی ہونے والی ہے ۔ اتراکھنڈ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔