نائب صدرجمہوریہ کا سشما سوراج کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ نائیڈو نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ بہترین رکن پارلیمنٹ، بہترین مقرر اور ویمن امپاورمنٹ کی سرخیل اور محروم طبقات کی حامی تھیں۔ ان کی بے لوث ملکی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ وہ ایک کامیاب سیاسی رہنما تھیں۔