حیدرآباد: نائب صدرنشین نیتی آیوگ ڈاکٹر راجیو کمار نے آیوگ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے پرگتی بھون میں ملاقات کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ کے سی آر نے نیتی آیوگ سے ریاست کے مختلف پراجکٹس کو فنڈس کی اجرائی پر نمائندگی کی ۔ راجیو کمار کے ہمراہ رویندر پرتاپ سنگھ ، آویناش مشرا اڈوائزر ، ڈاکٹر نمرتا سنگھ پنور کنسلٹنٹ اور ریسرچ آفیسرس کام راجو موجود تھے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی ، نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، پرنسپل سکریٹری فینانس رام کرشنا راؤ اور دیگر موجود تھے۔