نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کو محاذی تنظیموں اور ڈپارٹمنٹس کی ذمہ داری

   

رکن اسمبلی ومشی کرشنا ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی ڈپارٹمنٹس کے انچارج مقرر

حیدرآباد۔ 29 جون (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کو محاذی تنظیموں اور مختلف ڈپارٹمنٹس کا انچارج مقرر کیا ہے۔ نائب صدر ٹی کمار راؤ اور جنرل سکریٹری اے بھاسکر کو پی سی سی کوآرڈنیشن کی ذمہ داری دی گئی۔ نائب صدر ومشی کرشنا رکن اسمبلی اور جنرل سکریٹری سنجیو مدیراج کو او بی سی، ایس سی، ایس ٹی ڈپارٹمنٹ اور میناریٹی سل کا انچارج مقرر کیا گیا۔ نائب صدر رام موہن ریڈی، رکن اسمبلی اور جنرل سکریٹریز ایم پون اور ٹی انیل کمار کو ٹریننگ ڈپارٹمنٹ اور انشورنس کی ذمہ داری دی گئی۔ نائب صدر شریمتی کے پشپا لیلا اور جنرل سکریٹری شمیم آغا انٹلکچول اور ڈاکٹر سل کے انچارج ہوں گے۔ نائب صدر اے سگنا اور جنرل سکریٹری سدا لکشمی کو مہیلا کانگریس، نائب صدر کے نیلیما جنرل سکریٹری اے راجیشور کو اندرا فلوشپ اور لیگل سل، نائب صدر شریمتی دھنونتی اور جنرل سکریٹری ناگا بھوشنم کو پروگرام عمل آوری، نائب صدر افسر یوسف زئی اور جنرل سکریٹری وینکٹ گووند راؤ کو سیوادل، نائب صدر سریش کمار اور جنرل سکریٹری پرسنا کمار کو پی سی سی صدر آفس، نائب صدر کیلاش کمار کو این آر آئی اور ویورس سل، نائب صدر جگدیشور راؤ کو لیبر سل اینڈ ریسرچ سل، پروفیسر کے وینکٹ سوامی کو الیکشن تیاری اور تاڑی تاسندے، نائب صدر پی سرینواس ریڈی کو یوتھ کانگریس، ایم اے فہیم کو این ایس یو آئی، ڈاکٹر جی شیٹکر آئی ٹی اینڈ سوشیل میڈیا، آر سنتوش کمار سپورٹ سنٹر اینڈ جواہر بال منچ، درگم بھاسکر پروفیشنل کانگریس اینڈ لنگوسٹک سل، کے پروین کمار آئی این ٹی یو سی، محمد صابر علی کلچرل ڈپارٹمنٹ، ای کمریا کسان کانگریس اینڈ فشر مین ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر اے روی بابو ایکس سرویس مین سل اور اے وینکٹیش پوار کو معذورین ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری دی گئی۔ 1