نائجر فوجی جتھے کے دعوے بے بنیادہیں: فرانس

   

پیرس : فرانس نے نائجر کے فوجی جتھے کی طرف سے کئے گئے اورفرانس کے بلا اجازت پروازیں کرنے اور دہشت گردوں کو رہا کرنے سے متعلقہ دعووں کی تردید کی ہے۔فرانس وزارت خارجہ اور جنرل اسٹاف کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجر کے فوجی جتھے کی طرف سے کئے گئے نئے اور بے بنیاد دعووں کو قطعی شکل میں مسترد کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فرانسیسی فوجی، نائجر کے منتخب حکام کی طلب پر اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے زیرِ مقصد ، متعین کئے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ” طویل عرصے سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مصروف فرانسیسی فوجیوں نے کسی بھی دہشت گرد کو رہا نہیں کیا اور نائجر فوج کے کسی بھی ٹھکانے پر حملہ نہیں کیا۔ نائجر فضائی حدود کے استعمال کے بارے میں نائجر مسلح افواج کو مطلع کر دیا گیا تھا اور نائجر فوج نے بھی اس طلب کی تحریری منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ نائجر میں 26 جولائی کو اقتدار پر قبضہ کرنے والے فوجی جتھے نے فرانس کو، نائجر کو غیر مستحکم کرنے اورملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا، قصور وار ٹھہرایا تھا۔دفاعِ وطن قومی کونسل کے ترجمان کرنل عمادو عبدرامانے کی طرف سے پڑھے گئے فوجی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ تلا بیری کی تحصیل سامیرا کے جوار میں نائجر فوج کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ہے اور حملے کا پلان فرانس کی طرف سے جون میں آزاد چھوڑے گئے دہشت گردوں کا تیار کردہ ہے۔