نائجر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ، 16 فوجی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

نیامی ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائجر کے مغرب میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم 16 فوجی مارے گئے ہیں۔ مقامی حکام نے اس حملے کی ذمہ داری ہمسایہ ملک مالی کے جہادیوں پر عائد کی ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب چند روز بعد ہی اس ملک میں افریقی یونین کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔ نائجر کے مغرب میں کئی جہادی گروپ فعال ہیں۔ یہ علاقہ مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے جڑا ہوا ہے جہاں اکثروبیشتر شورش پسندی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔