نائجیریا بھگدڑ میں مہلوکین کی تعداد بڑھکر 15ہوگئی

   

ابوجا ،14فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی جنوبی ریاست میں منگل کے روز ایک انتخابی ریلی کے دوران مچی بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15ہوگئی ہے ۔ہاسپٹل کے ترجمان نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔پورٹ ہارکورٹ ٹیچنگ ہاسپٹل کے ایک ترجمان کے ایم ڈینیئل ایلیبگا نے بتایاکہ ہاسپٹل کے ایمرجنسی شعبہ میں ہلاک شدگان کے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہیکہ جملہ 15نعشیں لائی گئی ہیں جن میں تین مرد اور 12خواتین شامل ہیں ۔انھوں نے بتایاکہ زخمی ہونے والے 12افرادکو ہاسپٹل میں داخل کرایاگیا جن میں سے علاج کے بعد تین کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ۔بھگدڑ اس وقت مچی تھی جب حکمراں آل پروگریسیو کانگریس (اے پی سی )کے حامی صدر محمدبخاری کی پورٹ ہارکورٹ ریلی میں شرکت کے بعد وہاں سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے ۔اس سے قبل پولیس نے اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد چار بتائی تھی ۔نائجیریامیں ہفتہ کو ملک کے صدر اور قومی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی اور 2مارچ کو ریاست کے گورنروں اور ریاستی ممبران کے لیے پولنگ ہوگی ۔