نائجیریا میں 40 فوجیوں کی ہلاکت کیلئے دولت اسلامیہ ذمہ دار

   

Ferty9 Clinic

نائجیر۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں 40 فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ’اسلامک اسٹیٹ‘ ہے۔ جہادی تنظیم نے ہلاکتوں کی ذمہ داری کا بیان عماق نیوز ایجنسی کی توسط سے جاری کیا ہے۔ ان فوجیوں کی ہلاکت افریقی ملک نائیجیریا کے ریاست بورنو کے دو مقام پر منگل 30 جولائی کو کیے گئے حملوں میں ہوئی۔ پندرہ فوجی باگا ملٹری پوسٹ پر مارے گئے جب کہ 25 بنی شیخ کے قصبے میں فوجی بیرکوں پر کیے اچانک حملے میں ہلاک ہوئے۔ گزشتہ ویک اینڈ پر بورنو ریاست میں ایک جنازے میں شریک افراد پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 65 شہری مارے گئے تھے۔