ابوجا : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نائجیریا کی حکومت کو مزید تعاون فراہم کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ملک کے انسانی ہمدردی کے منصوبے کے لیے مزید فنڈز بھی اکٹھا کرے گا ۔مسٹر گوٹیرس نے اپنے تین افریقی ممالک کے دورے کے ایک حصے کے طور پرنائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے اسٹیٹ ہاؤس میں نائجیریا کے صدرمحمدو بوہاری سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی سے متاثرہ شمال مشرقی علاقے میں نائجیریا کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت میں موجودہ منصوبے کے لیے 35.1 کروڑ امریکی ڈالرجمع کرے گا ۔ اقوام متحدہ نے انسداد دہشت گردی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔