پانچ اغواء شدہ ہندوستانی رہا
نئی دہلی ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) پانچ ہندوستانی بحری سیاح جنہیں اغواء کرلیا گیا تھا اور دو ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا ، آج رہا کردیئے گئے۔ بنڈاویہ ایک سیاح نے کہا کہ بحری جہاز ایم ٹی اپیکس نے انہیں بچا کر ساحل تک پہنچا دیا جبکہ یہ بحری جہاز جزیرہ بونی (نائجیریا) کے ساحل پر 19 اپریل سے لنگر انداز تھا۔
اولا اور اوبیر پر کرناٹک میں تحدیدات
بنگلورو ۔ ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے محکمہ ٹاسک فورس نے جمعہ کے دن کارپولنگ سرویس اولا اور اوبیر کی کاروں پر تحدیدات عائد کردی۔ کمشنر نے کہا کہ کار پولنگ کی قانون کے تحت اجازت نہیں ہے۔