ابوجا: نائجیریا میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد جان بحق ہو گئے ۔ قومی پریس کی خبروں کے مطابق زامفارا صوبے کے علاقے گوساو کے ایک دریا میں سفر کرنے والی کشتی خراب موسمی حالات کی بنا پر غرق ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ بھاری تعداد میں لا پتہ ہو گئے ۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔خیال رہے نائجیریا میں بارشوں کے موسم میں دریاوں میں گاہے بگاہے کشتیاں ڈوبنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔