نائجیریا، لڑکوں کے بورڈنگ اسکول پر حملہ، درجنوں اغوا

   

ابوجا: حکام کے مطابق نائیجیریا میں لڑکوں کے ایک بورڈنگ اسکول پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم ستائیس طلبا کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ان طلبا کی تعداد سینکڑوں میں بتائی گئی تھی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور اسکول کے اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اس کارروائی میں ایک طالب علم ہلاک بھی ہو گیا ہے۔ فوجی وردیاں پہن کر حملہ کرنے والوں کا تعلق ایک جرائم پیشہ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ گزشتہ دسمبر میں بھی نائجیریا میں تین سو بچوں کو اغوا کیا گیا تھا تاہم اس کی ذمہ داری جہادی گروہ بوکو حرام نے قبول کی تھی۔