کانو 31 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نائجیریا میں سرکاری افواج نے بوکو حرم گروپ کی جانب سے ملک کے شمالی علاقہ میں قبضہ کرلئے گئے ٹاون پر اپنا قبضہ بحال کرنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ آئی ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے مغرب افریقہ صوبہ کے ایک علاقہ پر بوکو حرم نے قبضہ کرلیا ہے اور نائیجیریا کی افواج اس کو قبضہ سے آزاد کروانے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ باغیوں کے اس گروپ نے علاقہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور یہاں بحری اڈہ کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بحری عملہ کے ارکان یہاں سے فرار ہونے پر بھی مجبور ہوگئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ آج بورنو ریاست سے سرکاری افواج کی کئی گاڑیاں اس ٹاون کی سمت پیشرفت کر رہی ہیں اور یہاں کسی فوجی کارروائی کی تیاری ہو رہی ہے ۔ فوجی ذرائع اور عہدیداروں نے بھی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس کارروائی کی توثیق کی ہے ۔ شہر کے عوام نے بھی بتایا کہ یہاں انہوں نے تقریبا 40 فوجی ٹرکس کو داخل ہوتے دیکھا ہے اور یہاں کوئی کارروائی ہوگی ۔