ابوجا: نائجیریا میں حکام نے بتایا ہے کہ سات برس سے زائد عرصہ قبل بوکو حرام کی جانب سے اغوا کی جانے والی سکول کی لڑکیوں کو رہائی مل گئی ہے اور وہ واپس اپنے گھر چلی گئی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 12 سے 17 سال کی عمر کی تقریباً 300 لڑکیوں کو بوکو حرام نے سنہ 2014 میں شمالی نائجیریا سے اغوا کیا تھا۔اسکول جانے والی لڑکیوں کے اغوا کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی اور ان کی رہائی کے لیے ’ہماری لڑکیوں کو واپس لاؤ‘ کے نام سے مہم بھی چلائی گئی تھی۔نائجیریا کے ایک ریاستی گورنر کے دفتر نے ہفتہ کو جاری کیے بیان میں لڑکیوں کی واپسی کی تصدیق کی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رواں سال اپریل میں اغوا کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر کہا تھا کہ گزشتہ برسوں میں بہت سی لڑکیاں رہا ہوئی ہیں یا فوج کو ملی ہیں لیکن 100 سے زیادہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔