ابوجا : نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک سونے کی کان پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صوبے کے دان قرمی علاقے کی ایک سونے کی کان پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر 22 افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زامفارا صوبے میں 5 برس سے غلہ بانی کرنے والے فولانی قبیلے اور کھیتی باڑی کرنے والے بعض قبائل کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔