ابوجا : نائیجیریا کے صوبے آبیا میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر دیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حملے کے بعد قیدیوں کی کثیر تعداد جیل سے فرار ہو گئی۔ صوبہ ایمو کے صدر مقام اویری میں بھی گزشتہ مہینے ایک جیل پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 1844 قیدی فرار او ر50 گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔ جنوبی نائیجیریا میں علاحدگی پسند بیا فرا کی مقامی آبادیوں کی طرف سے حملے ہوتے رہتے ہیں۔
