نائیجیریا میں سیلاب سے 21افراد کی موت

   

ابوجہ، 30 مئی (آئی این ایس) نائیجیریا کے شمال وسطی نائیجر صوبے میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اچانک آئے سیلاب میں کم از کم 21 افراد کی موت اور 10 لاپتہ ہوگئے ۔نائجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم حسینی نے صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کی دیر رات شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے موکوا کے علاقے میں تباہی مچا دی، تاہم تین افراد کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 سے زائد مکانات ڈوب گئے یا بہہ گئے ، کچھ لوگوں کے اب بھی پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاپتہ افراد کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اس ہفتے کے شروع میں، نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی ڈائریکٹر جنرل زبیدہ عمر نے کہا کہ اس سال ملک بھر میں سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔سیلاب کے نمٹنے کی تیاری کے بارے میں قومی بیداری مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ، عمر نے حکومت کی سبھی سطحوں سے ندیوں کے علاقوں میں نکاسی کے نظام، ڈیموں اور سیلاب سے بچنے والے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔