نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو دو افریقی ممالک کوموروس اور سیرا لیون کا دورہ کرنے کے بعد منگل کو وطن واپس پہنچ گئے ۔نائب صدر کے دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مستحکم کرنا تھا۔ افریقی براعظم کے جنوب مشرقی ملک ، کوموروس اور سیرا لیون کا یہ کسی بھی ہندوستانی اعلی نمائندے کا پہلا دورہ تھا۔ مسٹر نائیڈو کے ہمراہ سنجیو بالیان ، وزیر مملکت برائے مویشی پروری ، دودھ اور ماہی گیری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ رام ویچار نیتام اور سینئر عہدیدار موجود تھے ۔ نائب صدر 10 اکتوبر کو کوموروس اور 13 اکتوبر کو سیرا لیون پہنچے ۔ نائب صدر کا افریقہ کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ اس سے قبل نومبر 2018 میں ، مسٹر نائیڈو نے بوٹسوانا ، زمبابوے اور مالاوی کا سفر کیا تھا۔