نائیڈو نے لولینا کو مبارکباد پیش کی

   

نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے باکسر لولینا بورگوہائی کو ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ لوولینا کی مہارتیں ان کے روشن مستقبل کی نشاندہی کرتی ہیں۔مسٹر نائیڈو نے کہا ، “ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویلٹر ویٹ باکسنگ میں ملک کے لیے کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے لوولینا بورگوہائی کو دلی مبارکباد۔ آپ کی مہارت اور شاندار کھیل آپ کے روشن مستقبل کی امید دیتے ہیں۔ مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات۔ “