نئی دہلی ۔ نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے کیرالہ کی بزرگ بھگیرتی اماں کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ۔ نائیڈو نے ہفتے کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا وہ بااختیار کی علامت تھیں اور ہزاروں افراد کے لئے تحریک کی سرچمشہ تھیں ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا ‘‘ کیرالہ کی بزرگ بھاگیرتھی اماں کے انتقال کی خبر سن کر دکھی ہوں ۔ انہوں نے 105 سال کی عمر میں ایک بار پھر اپنی تعلیم کا آغاز کر کے معاشرے کے سامنے ایک متاثر کن مثالی کردار پیش کیا اور بتایا کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی بلکہ لگن ہوتی ہے ۔ سوگوار کنبے سے میری تعزیت’’۔