نائیڈو کا وویکانند کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوربیں اور عظیم سماجی مصلح تھے ۔ مسٹر نائیڈو نے اتوار کے روز سوامی وویکانند کی 119ویں برسی پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایک قوم پرست، دور بیں، مقرر، اور غیر معمولی عقلی استعداد کے ‘سوامی’ (مالک) تھے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا،‘جدید دنیا کے روحانی گرو اور ہندوستان کے نوجوانوں کے باعث ترغیب، سوامی وویکانند کی برسی پر ان کی پاکیزہ یادوں کو سلام کرتا ہوں’ نائب صدر نے کہا کہ سوامی وویکانند نے عالمی بھائی چارے اور امن کے لیے کوشش کی۔ وہ ہندو مت کے عظیم مبلغ تھے ۔ انہوں نے ہندوستان کی عظیم تہذیب و ثقافت کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں وویکانند کے قول ‘خود کو کمزور سمجھنا سب سے بڑا پاپ (گناہ) ہے ’ کا بھی ذکر کیا۔