نابالغ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں8 نوجوان گرفتار

   

ویڈیو کال کی خفیہ ریکارڈنگ ، متاثرہ کی شکایت پر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد :23 جون ( سیاست نیوز) عادل آباد ضلع کے گڈی ہتنور میں پولیس نے شی ٹیم کی مدد سے 8 نوجوانوں کو نابالغ لڑکی کو سوشل میڈیا کے ذریعہ بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پوکسو ایکٹ کے تحت 8 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جو ایک نابالغ لڑکی کو نازیبا ویڈیو کال کرنے کی دھمکی دی ، نہ کرنے کی صورت میں اس کے پیغامات کو اس کے والدین اور عوام کے سامنے پیش کرنے کی دھمکی دی ۔ خوفزدہ لڑکی نے ملزم کے دباؤ میں آکر ویڈیو کال کی خفیہ طور پر اس کی ریکارڈنگ کی گئی ۔ ملزم نے اس خفیہ ویڈیو کو اپنے دوستو ں کے ساتھ شیئر کیا ، جس پر نابالغ لڑکی ذہنی صدمہ میں پہنچ گئی ۔ گڈی ہتنور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ اے ایس پی کاجل سنگھ نے بتایا کہ بچوں کے خلاف اس قسم کے جرائم کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ملزمین نے متاثرہ لڑکی کو نہ صرف ذہنی اذیت پہنچائی بلکہ اس کے ساتھ غیراخلاقی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے جیسے سنگین اقدامات بھی کئے ۔ اے ایس پی کاجل سنگھ نے خواتین اور لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بلاجھجھک شی ٹیم کی ہیلپ لائن نمبر 8712659953 پر کال کریں ۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ۔ سوشل میڈیا اور موبائیل سے انہیں دور کھے ۔ ش