حیدرآباد 15 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) جوگولامبا گدوال ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی پر تین نابالغ لڑکوں کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ لڑکی کے والد نے شکایت درج کروائی تھی کہ ایک لڑکے نے ان کی لڑکی کو کھیلنے کے بہانے طلب کیا اور اس کی عصمت ریزی کی ہے ۔ والد کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ مزید دو لڑکوں نے بھی چھ ماہ قبل ان کی لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی ۔