نابالغ لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ،4 افراد کیخلاف کیس درج

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ(یوپی )۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سانگی پور پولیس نے نابالغ لڑکی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت کے معاملے میں دوشنبہ کو دیر رات چار لوگوں کے خلاف قتل کا کیس درج کیا گیا۔ڈی ایس پی لال گنج رمیش چندر نے بتایا کہ برجیش کشیپ کی بیٹی سیجل( 12) تالاب میں مچھلی کی نگرانی کرنے گئی تھی ۔جہاں شام کو اس کے گھر کے سامنے کمرے میں مشتبہ حالات میں سیجل کی خون سے لت پت لاش پائی گئی ۔پولیس برجیش کی شکایت پر بسنت لال سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ۔