مقبوضہ بیت المقدس ۔ صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں قابض فوج نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا،جن میں سابق اسیران، طلبہ اور عام شہری شامل ہیں۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کی مہم کے دوران قابض فوج نے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران مہند عیساوی، سفیان دائود اور دیگر کو گرفتار کیاگیا۔ فوج نے نابلس میںسبزی منڈی کے قریب فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان پر گولیاں چلائیں۔