دہرہ دون 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اُتراکھنڈ کے علاقہ ردراپور کے جلسہ عام سے ٹیلیفون پر خطاب کیا جبکہ ناخوشگوار موسم کی وجہ سے وہ جلسہ گاہ تک نہیں پہونچ سکے۔ مودی جالی گرانٹ ایرپورٹ دہرہ دون بروقت پہونچ گئے تھے اور اُنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سفر کرتے ہوئے جلسہ گاہ جانا تھا لیکن ناخوشگوار موسم کی وجہ سے اُنھیں رُک جانا پڑا۔ مطلع صاف ہونے کے لئے 4 گھنٹے کا وقت لگا اور اِس کے بعد ہی ہیلی کاپٹر کی پرواز ممکن ہوسکی۔تاہم وزیراعظم نے معذرت خواہی کی۔