نارا لوکیش کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

   

امراوتی بل کی منظوری پر اظہار تشکر، دارالحکومت کی ترقی میں تعاون کی اپیل
حیدرآباد ۔2 ۔ اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نارا لوکیش نے نئی دہلی میں این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے امراوتی کو تلنگانہ کے دارالحکومت کے طور پر انہوں نے درجہ دینے کیلئے دونوں ایوانوں میں بل کی منظوری پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔ نارا لوکیش نے وزیر اعظم کو تہنیت پیش کی اور یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ نارا لوکیش نے وزیراعظم کو امراوتی دارالحکومت کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات سے واقف کراتے ہوئے مرکز سے تعاون کی اپیل کی ۔ انہوں نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اور مرکزی وزیر کرن رجیجو سے بھی ملاقات کی۔ بعد میں نارا لوکیش نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں امراوتی بل کی منظوری کو تاریخی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے نتیجہ میں امراوتی کی ہمہ جہتی ترقی میں مدد ملے گی۔ نارا لوکیش نے کسانوں کی جانب سے امراوتی کے لئے اراضی کی فراہمی اور حکومت کی جانب سے بازآبادکاری کے اقدامات کا ذکر کیا۔ نارا لوکیش نے امراوتی کو عالمی معیار کے دارالحکومت کے طور پر تر قی دینے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے رہنمائی کی درخواست کی ۔ 1