تیزی سے کاموں کو مکمل کرنے متعلقہ عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت
نارائن پیٹ /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، آئی اے ایس نے نارائن پیٹ کے مضافاتی علاقہ ایمپلی حیدرآباد شاہراہ پر ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل جو 319 بستروں پر مشتمل شاندار ہاسپٹل زیر تعمیر ہے ۔ متعلقہ عہدیادروں کے ہمراہ دورہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہاسپٹل کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے ریت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے انجینئیروںکو ہدایت کی کہ وہ کام کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہ کریں ۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ میڈیکل کالج اور 319 بستروں پر مشتمل عصری سہولتوں سے آراستہ ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل کا ریاستی وزیر صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ نے سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ جس کی جلد از جلد تعمیر کی انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کی ہدایت کی تھی ۔ نارائن پیٹ کو ضلع بنائے جانے کے بعد مستقر پر واقع دوسو بستروں پر مشتمل ضلع ہاسپٹل کو نارائن پیٹ سے 7 کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع حیدرآباد شاہراہ کے موضع ایمپلی میں 319 بستروں کا ہاسپٹل اور میڈیکل کالج کی شاندار عمارت تیزی سے تعمیر کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ یہ کام اندرون دو ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔ کلکٹریٹ آفس اور ایس پی آفس کے دفاتر کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا تھا تاہم یہ دو عمارتیں تعطل کا شکار ہیں ۔